ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ دشمنی کے مقدمے میں قتل کے مجرم کی سزائے موت کی اپیل خارج

سابقہ دشمنی کے مقدمے میں قتل کے مجرم کی سزائے موت کی اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے سابقہ دشمنی کے مقدمے میں قتل کے مجرم عمر علی کی سزائے موت کی اپیل خارج کر دی اور ٹرائل عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم عمر علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت کی ،مدعی مقدمہ کی طرف سے چوہدری شاہد نذیر جاڑہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عمر علی نے سابقہ دشمنی کی بنیاد پر سید عمران کا قتل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا اور واقعے کے وقت موجود چشم دید گواہوں کے بیانات جمع کیے۔

 گواہوں کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں پایا گیا، جبکہ پولیس کی تفتیش اور میڈیکل رپورٹ نے بھی مجرم کی قصوروار ثابت کیا۔سیشن کورٹ نے تمام شواہد اور میرٹ پر عمر علی کو سزائے موت سنائی تھی۔ وکیل صفائی نے عدالت میں ملزم کی بریت کے لیے دلائل پیش کیے، لیکن عدالت کو یہ دلائل قائل نہ کر سکے۔

Ansa Awais

Content Writer