سٹی42: ساؤتھ افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹر کو میچ کے دوران شاہین شاہ سے بدتمیزی کا خمیازہ فوراً ہی بھگتنا پڑ گیا۔ شاہین شاہ نے مہمان ٹیم کے بیٹر کی بدتمیزی کا کچھ ہی دیر میں حساب بے باق کر دیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے بعد آج شام سہ فریقی سیریز کا اہم میچ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تھا۔ میچ میں پہلے بیٹنگ ساؤتھ افریقہ نے کی۔ پروٹیز کی بیٹنگ کے دوران ایک مرحلہ ایسا آیا جب 28 ویں اوور میں بیٹر میتھیو بریتز نے شاہین آفریدی کی بال کو لیگ سائیڈ پر کھیلنے کے بعد بال ڈلیور کرنے کے بعد وکٹ پر آگے کی طرف بڑھتے شاہین کو بیٹ دکھا کر بیٹ سے پیٹنے کی دھمکی دی۔ میتھیو بریٹز کی اس دھمکی کو شاہین نے سیریسلی لیا، انہین آگے بڑھ کر زبان سے تلخ جملے کہے لیکن دوسرے گرین شرٹس اور امپائر نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد میتھیو نے شاہین کی ایک بال پر رن لیا تو وکٹ کے درمیان وہ شاہین شاہ کی اچانک آگے بڑھی ٹانگ سے ٹھوکر کھا کر بری طرح لڑکھڑائے۔
اس ایپی سوڈ کے بعد شاہین اور میتھیو ایک دوسرے کے بہت قریب کھڑے ہو کر تو تو میں میں کرتے رہے لیکن مزید کچھ ہوا نہیں۔ باڈی لینگویج سے ایسا لگتا تھا کہ کچھ ہوتا تو شاہین شاہ اس کے لئے تیار ہی تھے۔

لاہور میں نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں سنچری بنانے والے میتھیو بریٹزکے کے لئے شاہین کی دی ہوئی "ٹھِبی" انہونی تھی، وہ تلملائے لیکن کچھ کر نہ پائے۔
ساؤتھ افریقہ نے اپنی اننگز میں ساڑھے تین سو رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ میچ میں پاکستان کے بہترین باؤلر شاہین شاہ ہی تھے جنہوں نے کلیسن کو سینچری سے روکنے کا ظلم بھی کیا اور دو وکٹیں گرائیں۔ ہنرچ کلیسن 87 کے مجموعے پر شاہین کے غصے کا شکار ہوئے جبکہ 83 رنز پر پہنچے میتھیو بریٹزک کا سینچری کا خواب خوشدِل نے توڑا۔ کپتان ٹیمبا باوما نے بھی 82 رنز بنائے۔ آج میچ مین خوشدل شاہ نے 7 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ ہی وکٹ حاصل کی جو میتھیو کی تھی۔
