ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات، چالان عدالتوں میں داخل کرنے پر بریفنگ

آئی جی پنجاب کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات، چالان عدالتوں میں داخل کرنے پر بریفنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی اور مقدمات کے چالان عدالتوں میں داخل کرنے پر بریفنگ دی.

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے ملاقات کی. چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب پولیس کے سربراہ نے عدالتوں میں چالان پیش کرنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا. ذرائع کے مطابق آئی جی نے چیف جسٹس کو ٹرائل کورٹ میں چالانوں کے داخل ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی. آئی جی پولیس پنجاب نے یہ یقین دہانی کرائی کی مقدمات پر چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے طریقہ کار اپنایا گیا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے. ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی بتایا کہ چالان بروقت پیش نہ کرنے پر پوچھ گھچی کے ساتھ ساتھ تادیبی کارروائی بھی کی جائے. ملاقات میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور آئی جی پنجاب کے درمیان دیگر دو طرفہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا.
 

Ansa Awais

Content Writer