دلشاد راؤ:پنجاب کابینہ نے سارہ احمد کی بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی۔
سارہ احمد کو پہلی مرتبہ بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو 2018 میں تعینات کیاگیا،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی دوبارہ تعیناتی کی سمری کے قانونی سقم کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں سارہ احمد کی دوسری مرتبہ تعیناتی سے متعلق دو آراء سامنے آئیں،دوسری مرتبہ تعیناتی سے متعلق قانونی سقم پر وضاحت پیش کی گئی ،قانونی سقم میں وضاحت پیش کئے جانے پر سارہ احمد کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں تعیناتی کی سفارش کی گئی۔پی ٹی آئی کے دور میں سارہ احمد کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تعینات کیا تھا۔
سارہ احمد نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز،پرویز الہٰی ،نگران حکومت کے ادوار میں بھی فرائض انجام دئیے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App