صحرائی ملک میں شدید بارش نے سکولوں کی چھٹی کروا دی 

Rain in United Arab Emarat, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بظاہر صحرائی کلائمیٹ کے لئے مشہور  ملک میں بارش اتنی برسی کہ حکومت کو سکولوں اور کالجوں میں آج چھٹی کرنا پڑ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی،متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جس کے بعد محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

 اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو  غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔