(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے بڑھی ہے۔ فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے ہوگیا۔
سونا خریداروں کی مشکلات میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1150 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے ہوگیا۔10 گرام سونے کا بھاؤ 985 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ روز 250 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 214 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 7 ہزار 425 روپے رہی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1826 ڈالر فی اونس ہے۔
قبل ازیں لاہور میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز صرافہ بازاروں اور پلازوں میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 25ہزار 400 روپے رہی، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 766 روپے رہی جبکہ صرافہ بازاروں میں 10 گرام چاندی کی قیمت 1440 روپے رہی ۔