عامرلیاقت کی تیسری بیوی کہاں کی رہائشی؟ حقائق سامنے آگئے

عامرلیاقت کی تیسری بیوی کہاں کی رہائشی؟ حقائق سامنے آگئے
کیپشن: Aamir Liaquat & Syeda Dania
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹرعامرلیاقت ٹک ٹاک سٹاردانیہ  کولودھراں سے بیاہ کرکراچی لےگئے، 5جنوری کوہونےوالی خفیہ شادی کی تصدیق دانیہ کےنانا ملک نذر اورنکاح خواں نےکردی۔حق مہرمیں اڑھائی لاکھ ادا کئےگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔

ڈاکٹرعامرلیاقت ٹک ٹاک سٹاردانیہ ڈانور کولودھراں سے بیاہ کرکراچی لےگئے.5جنوری کوہونےوالی خفیہ شادی کی تصدیق دانیہ کےنانا ملک نذر اورنکاح خواں نےکردی. ان کی تیسری بیوی  ٹک ٹاک سٹاردانیہ لودھراں کے چھوٹےسے قصبےڈانوراں کی رہائشی ہے۔

گزشتہ روز اپنے داما کے بارے بتاتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہناتھا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا تھا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer