واٹس ایپ کا وائس کالز  کے لیے نیا فیچر متعارف۔۔۔

WhatsApp Voice Call new feature
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے بنیادی طور پر وائس کالز  کے لیے ایک نیا انٹرفیس متعارف کرا دیا۔ 
 یاد رہے میسجنگ ایپ واٹس ایپ دسمبر 2021 سے نئے انٹرفیس پر کام کر رہا ہے۔ انٹرفیس کو پہلے iOS کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ ایپ کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تاہم اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز ( Android beta testers) کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا ہوا کالنگ انٹرفیس متعارف کرایا ہے۔ فی الحال یہ اپ ڈیٹ صرف مٹھی بھر بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ آنے والے دنوں میں باقی ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔

بیٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کو گروپ کالز کے لیے بھی بالکل نیا ڈیزائن نظر آئے گا۔ اسکرین شاٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جب آپ گروپ وائس کال کرتے ہیں، تو کال کے دوران تمام شرکا کے لیے وائس ویوفارمز لایا جائے گا۔ فیچر ٹریکر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ مستقبل کی اپڈیٹ میں واٹس ایپ پر بھی رول آؤٹ ہو سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 2.22.5.4 کے لیے واٹس ایپ بیٹا کو ہم آہنگ اپ ڈیٹ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے، لیکن کچھ صارفین اسی فیچر کو 2.22.5.3 اپ ڈیٹ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نئے فیچر کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پہلے Google Play Beta پروگرام میں WhatsApp Beta تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اندراج کرنا ہوگا۔ اس مرحلہ کے بعد بیٹا ایپ کو APKMirror سے APK بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اپنے پرائمری ڈیوائس میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ نہ کریں، آپ بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے ہمیشہ سیکنڈری ڈیوائس حاصل کر سکتے ہیں۔