وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا

وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی حکومت نے گیس میٹر کا رینٹ بیس سے بڑھا کر چالیس روپے کردیا، لاہور ریجن کے صارفین کو ہر ماہ دو کروڑ پینتیس لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس میٹر کے رینٹ میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی بنیاد پر صارفین پر تیرہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے میٹر رینٹ بیس سے بڑھا کر چالیس روپے کرنے کی منظوری دی ہے، چالیس روپے رینٹ ہونے پر گیس صارفین کو ستائیس کروڑ روپے ہر ماہ ادا کرنا ہوں گے جبکہ بیس روپے کی بنیاد پر سوئی گیس صارفین تیرہ کروڑ روپے صرف میٹر رینٹ ادا کر رہے تھے۔

 لاہور ریجن کے صارفین کو میٹر رینٹ کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، اس سے قبل صارفین دو کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی ادائیگی کر رہے تھے، سوئی ناردرن گیس کمپنی مجموعی طور پر اڑسٹھ لاکھ صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے، جبکہ لاہور ریجن میں گیارہ لاکھ چوہتر ہزار صارفین کو گیس کی سہولت دی گئی .

Sughra Afzal

Content Writer