ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کیلئے تیار

حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھانے پر تیار ہوگئی، پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان سے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کی اجازت لے گی۔  

پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے سامنے گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ پیش کرے گی۔ وزیراعظم عمرا ن خان کو دورہ لاہور میں پنجاب حکومت عالمی قیمت کے مطابق گندم کی امدادی قیمت کی تجویز پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق عالمی قیمت کے تناسب سے پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کی مختلف تجاویز تیار کی ہیں۔ 

گندم کی امدادی قیمت 1750 سے 1850 کے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب کے کسان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسانوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لئے بھی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔