راحت فتح علی کی اہلیہ کی گاڑی پکڑی گئی،وجہ سامنے آگئی

راحت فتح علی کی اہلیہ کی گاڑی پکڑی گئی،وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) راحت فتح علی خان کی بیوی کی گاڑی ایکسائز حکام نے وطین چوک میں پکڑ لی، ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 10سال کے ٹوکن جمع نہیں کرائے گئے،1 لاکھ بتیس ہزار کی ڈیفالٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے وطین چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف ناکہ بندی کی، ای ٹی او سفیرجپہ اورانسپکٹر خالدبشیرکی سربراہی میں کی گئی تھی۔دوران چیکنگ ایف ڈی اے سیون 91 نمبری کار روکی اورتو گاڑی سسٹم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمعطل کررکھی تھی۔گاڑی کی ملکیت راحت علی خان کی اہلیہ ندا راحت کے نام تھی۔

ای ٹی او سفیرجپہ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پچھلے 10سال ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اور اب 1لاکھ 32ہزار کی رقم واجب الادا ہے۔بڑی ڈیفالٹر گاڑی کے کاغذات ضبط کرلئے گئے ہیں اورچالان کرکے مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے جب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہوگی تب تک کاغذات واپس نہیں کئے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں گاڑی کوبند کردیا جائے گا۔

وطین چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی 9بجے سے 2 بجے تک جاری رہے گی جس میں اب تک 49نادہندہ گاڑیوں کے چالان کئے جاچکے ہیں اور 8لاکھ کے قریب ٹیکس جمع کروانے کےاحکامات جاری کئے گئے۔شہری اپنے ٹوکن ٹیکس ای پے کے ذریعے ادا کرکے کاغذات واپس حاصل کرسکتے ہیں ڈی جی ایکسائزصالحہ سعید کے حکم پرہفتے میں 2 دن اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کیاتھا، ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔ذرائع کے مطابق خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے گئی ہے۔

انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نےراحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگایا تھا، ان لینڈ ریونیو ٹیم نے ٹیکس آفس کو تفصیلات بھجوائی تھیں۔ راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس نے گوشواروں میں خفیہ اکاؤنٹس کوظاہر نہیں کیاتھا۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان نے جواب جمع کرانےمہلت مانگی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer