سٹی42: وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نومنتخب صدر خواجہ نصیر ،سیکرٹری عباس حیدر نقوی ۔جائننٹ سیکرٹری فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیدار ایوان کے تقدس کےلئے مثبت رپورٹنگ کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔