ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی نیلامی اب 22دسمبر کو ہوگی

 پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی نیلامی اب 22دسمبر کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی نیلامی اب 22دسمبر کو ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا فیصلہ کیاا ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی ٹیموں کی نیلامی 22دسمںبر کو کروانے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی  کا کہنا ہے کہ یورپ،یو ایس اے اور مڈل ایسٹ میں پی ایس ایل کی مقبولیت کے پیش نظر بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کی  جا رہی ہے۔پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں شمولیت کے خواہش مند افراد کو خوش آمدید۔

 واضح رہے اس سے قبل پی ایس ایل 11 کی بڈنگ کی تاریخ 15دسمبر مقرر کی گئی تھی