ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ،کھیل ہمیں جیت اور ہار دونوں کو وقار کے ساتھ قبول کرنا سکھاتا ہے;چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال

سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ،کھیل ہمیں جیت اور ہار دونوں کو وقار کے ساتھ قبول کرنا سکھاتا ہے;چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیا گیا، چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں اور کوچز میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

پیڈمک کے زیر انتظام منعقدہ سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم صنعتی مراکز کی اٹھارہ ٹیموں نے شرکت کی۔ جبکہ شائقین کی بڑی تعداد سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوئے۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال اور معروف بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے جیتنے والی اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور فیلڈ سٹاف میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد احمد خان، شہزاد اعظم خان، معاذ محمود سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پوری لگن، محنت، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ اس لیگ میں حصہ لیا۔ کھیل ہمیں جیت اور ہار دونوں کو وقار کے ساتھ قبول کرنا سکھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پیڈمک میں ہمارا مشن صرف صنعتی ترقی تک محدود نہیں، بلکہ ہم ایسے اقدامات کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں جو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے بلکہ ہماری انڈسٹریز کے لیے مضبوط، بااعتماد اور فعال ہیومن ریسورس بھی تیار ہوتا ہے۔

 جاوید اقبال نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر علیم ڈار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔۔