سٹی42:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 14سے 15 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں، لاہور، شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد میں دھند اورسموگ کی صورتحال برقراررہےگی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 12سے 16 دسمبر تک دھند و سموگ کی درمیانی صورتحال برقرار رہے گی، سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔