ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف  

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف  نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غز ہ امن منصوبہ منظور ہوا،مشرق وسطی میں دیر پا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔

  شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا دورہ کیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگار غیرجانبداری پر پھول چڑھائے، اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔