نئےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے فوج کو نہیں: سلیمان شہباز

نئےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے فوج کو نہیں: سلیمان شہباز
کیپشن: Salman Shehbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے فوج کو نہیں۔

ایک بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانےکی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائےجنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟کیایہ امربالمعروف تھا؟

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والافتوے نہ دے، امربالمعروف پر عمل کرتے توبشریٰ بی بی اورفرح گوگی کو اپنا فرنٹ نہ بناتے، امربالمعروف پر عمل کرتے تو شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امربالمعروف کو چھوڑوا اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو۔ سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ نئےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے فوج کو نہیں۔