ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد مرتب کرنے کی تجویز موخر،نئی سفارشات طلب

 سال 2026-27 کے تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد مرتب کرنے کی تجویز موخر،نئی سفارشات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے رواں سال کے تعلیمی کیلنڈر 2026-27 کے خصوصی قواعد مرتب کرنے سے متعلق معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی کیلنڈر سے متعلق سفارشات ازسرِنو مرتب کرنے اور ان کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نئی سفارشات تیار کرکے دوبارہ پیش کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، جبکہ تعلیمی کیلنڈر 2026-27 کے خصوصی قواعد کا حتمی فیصلہ انہی نئی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

تعلیمی کیلنڈر کے خصوصی قواعد سے متعلق سمری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی، جسے سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک نے پیش کیا۔

پنجاب کابینہ نے سمری پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ سفارشات پر مزید غور و خوض کے بعد انہیں دوبارہ مرتب کر کے منظوری کے لیے پیش کیا جائے، تاکہ حتمی منظوری سے قبل تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔