ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 14 ارب روپے کا بجٹ جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 14 ارب روپے کا بجٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے لیے 14 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے، جس سے فاؤنڈیشن سے منسلک اساتذہ کو رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری کیے گئے بجٹ میں پیف کے اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے مختص رقم بھی شامل ہے۔ بجٹ جاری ہونے کے بعد اساتذہ کو ان کی رکی ہوئی تنخواہیں ملنے کی توقع ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد متعلقہ حکام نے تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پیف سے وابستہ اساتذہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی کے منتظر تھے۔ 14 ارب روپے کے بجٹ کے اجرا سے اساتذہ کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔