ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ روڈ اجتماع چوک میں افسوسناک حادثہ، الیکٹرک پول سے گر کر شخص جاں بحق

رائیونڈ روڈ اجتماع چوک میں افسوسناک حادثہ، الیکٹرک پول سے گر کر شخص جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: رائیونڈ روڈ اجتماع چوک میں الیکٹرک پول سے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص الیکٹرک پول پر لگی لائٹس اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا، جس کے باعث اسے جان لیوا چوٹیں آئیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 48 سالہ شوکت علی فقیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت علی نشے کا عادی تھا۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔