ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 یورپی ممالک نے غزہ میں امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل  کا مطالبہ کر دیا

Gaza Humanitarian aid, 27 European countries, Gaza humanitarian crisis, city42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  یورپ کے 27 یورپی ممالک نے اسرائیل سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی  امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل  کا مطالبہ کر دیا۔
 برطانیہ اور فرانس سمیت 27 یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں خوراک اور انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی دیگر امداد کی محفوظ اور بلارکاوٹ  ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غزہ میں انسانی صورتحال پر  27 یورپی مکیوں کے وزرا خارجہ نے آج ایک مشترکہ  بیان  جاری کیا ہے۔ اس بیان میں یورپی ممالک کے وزیروں نے زور دیا کہ  غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے، اسرائیل تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے اور  اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کی پورے غزہ میں محفوظ رسائی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔اسرائیل امدادی مراکز پر مہلک کارروائیوں کو روک کر شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں منگل کی صبح سے اب تک مزید 60 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

غزہ میں صحت سے متعلق ذرائع کے مطابق  خوراک کی کمی سے پیدا ہونے والے عوارض سے آج 2 بچوں سمیت 5 مزید فلسطینی انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد غذائی قلت سے ہونے والی اموات 227 ہوگئی ہیں جن میں 103 بچے  شامل ہیں۔