ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کیساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا؛ ایران

اسرائیل کیساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا؛ ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 13جون کو  اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی فورسز  نے ملک گیر کارروائیاں کیں۔ اس حوالے سے ایرانی پولیس نے بتایاکہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے مشتبہ افراد کی اطلاعات پر ہوئیں جبکہ گرفتار ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین شامل ہیں۔

ترجمان ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ 261  افراد کو جاسوسی کے شُبے میں گرفتار کیا گیا جبکہ 172 افراد کو  بغیر  اجازت ویڈیو  بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ ایران اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں کئی افراد کو پھانسی بھی دے چکا ہے۔