ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ، تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،کرم،صوابی،نوشہرہ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،قصور،شیخوپورہ، حافظ آباداور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم (شام/رات) خضدار، ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتسان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔