ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’سنگ مہک‘‘ تقریب؛ گلوکارہ مہک علی کے صوفیانہ کلام نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی

’’سنگ مہک‘‘ تقریب؛ گلوکارہ مہک علی کے صوفیانہ کلام نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  گلوریس پروڈکشن کے زیر اہتمام ''سنگ مہک'' کے نام سے منسوب تقریب کو علی ایڈیٹوریم میی منعقد کیا گیا، جس میں نامور شوبز شخصیات سمیت موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔ 

تقریب میں گلوکارہ مہک علی اپنے فلمی فوک گیت اور صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ اداکار راشد محمود نے مہک علی کی گائیکی پر ان کی پذیرائی کی ۔ گلوکار مہک علی نے ملکہ ترنم نور جہاں اور ریشماں جی کے گانے گاکر ان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا ۔ 

اس حوالے سے گلوکارہ مہک علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سال بھر میں بہت سے میوزک کنسرٹ سمیت دیگر تقریبات ہوتی ہیں، جہاں بطور گلوکارہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں۔ سنگ مہک شو میں پرفائم کرنا تو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوریس پروڈکشن کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں میرے دستوں مداحوں اور میوزک سے وابستہ نامزد شخصیات نے شرکت کی، جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  میں سمجھتی ہوں کے موسیقی کو پروان چڑھانے کے لئے اس طرح کی ثقافتی تقریبات ضرور ہوئی چاہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ مہک علی صوفی، فوک اور بطور پلے بیک سنگر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ مہک علی امریکا،یورپ اور  کینیڈا سمیت دنیا کے بیشترممالک میں فن کامظاہرہ کرچکی ہیں۔