ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورایئرپورٹ سےسوناپگھلانے کا معاملہ،ہائیکورٹ کا کسٹمز حکام کے جواب پر عدم اطمینا ن کااظہار

لاہورایئرپورٹ سےسوناپگھلانے کا معاملہ،ہائیکورٹ کا کسٹمز حکام کے جواب پر عدم اطمینا ن کااظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورایئرپورٹ سے قبضے میں لیا گیا سوناپگھلانے کا معاملہ،ہائیکورٹ کا کسٹمز حکام کے جواب پر عدم اطمینا ن کااظہار، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ نے 2006 میں ایئرپورٹ سے قبضہ میں لیا گیا 5 کلو سونا پاکستان منٹ کے حوالے کر کے پگھلانے پر کسٹمز حکام کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ سونا کیوں اور کس قانون کے تحت پگھلایا گیا اور یہ فیصلہ کس کے حکم پر کیا گیا؟ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز نے مؤقف اختیار کیا کہ سونا پاکستان منٹ کے حوالے کیا گیا، جہاں اسے پگھلا دیا گیا۔ درخواستگزار عباس علی نے مؤقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے سونا واپس کیا اور نہ ہی موجودہ ریٹ کے مطابق قیمت ادا کی۔کسٹمز حکام نے کہا وہ 2006 کے ریٹ یعنی 60 لاکھ روپے دینے پر تیار ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ "دینا ہے تو آج کے ریٹ پر دیں"۔عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر کے کیس ملتوی کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer