ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا: طیارہ رن وے پر اترتے ہی حادثے کا شکار,دو افراد زخمی

امریکا: طیارہ رن وے پر اترتے ہی حادثے کا شکار,دو افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   امریکی ریاست مونٹانا کے ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر موجود دوسرے جہاز سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی,  حادثے میں دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثہ دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا جب چار افراد کو لے جانے والا ایک سنگل انجن طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران رن وے پر موجود ایک اور جہاز سے ٹکرا گیا۔

ابتدائی تقیقات کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ کے دوران کنٹرول کھو دیا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ ٹکر کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جو رن وے کے قریب گھاس والے علاقے تک پھیل گئی، تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے کے آخری حصے پر لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر خود ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ہونے والے دو افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ ادارے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور فلائٹ سیفٹی کے معاملات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔