جمال الدین:9مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 2مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی قید و جرمانوں کی سزاؤں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، عمر سرفراز چیمہ ، محمود الرشید کو سزائیں ہوئیں، تمام مجرموں کومختلف دفعات میں مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا ئیں ہوئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ہر مجرم کو 5-5لاکھ جرمانہ کی بھی سزا سنائی۔
مجرموں کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت 10سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرموں کو بغاوت کی دفعات کے تحت 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مختلف دفعات کے تحت عدالت نے 5، 3اور 2-2سال کی سزائیں بھی سنائیں، مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنا ہوں گی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر مزید قید کاٹنا ہوگی۔
راحت بیکری چوک میں عائشہ علی بھٹہ کو بھی قید وجرمانے کی سزا سنائی گئی، تھانہ شادمان کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5-5سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک ایک لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی، رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کر دیا گیا۔