ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے امتحان کی فیس میں بڑا اضافہ

ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے امتحان کی فیس میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہشمند ہزاروں طلبہ کیلئے بری خبر، ایم ڈی کیٹ (MDCAT) ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 5,000 روپے تھی۔سال 2024 میں یہ فیس 7,000 روپے کر دی گئی۔اب 2025 کے لیے فیس مزید بڑھا کر 9,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس طرح گزشتہ دو سالوں میں رجسٹریشن فیس میں مجموعی طور پر 4,000 روپے (تقریباً 80 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو طلبہ اور والدین کے لیے مالی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کو تقریباً 2 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، جو صرف رجسٹریشن فیس کی مد میں حاصل ہو گی۔