کہاں بادل برسیں گے کہاں موسم گرم رہے گا ؟ جانیئے

کہاں بادل برسیں گے کہاں موسم گرم رہے گا ؟ جانیئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی :آج رات     ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مشرقی پنجاب،خطہ ٔپوٹھوہار، اسلام آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے .
 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی  کے مطابق  اتوار  کے روز  اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،  مالاکنڈ ، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، ساحلی علاقوں میں  بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ،  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔