اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر علی سیٹھی کا ردعمل

اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر علی سیٹھی کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔اب علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں وضاحت پیش کی کہ 'میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے'۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-12/337203_5313563_updates.jpg

گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے‘۔خیال رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔ علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

Ansa Awais

Content Writer