ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے، تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جا سکیں گے۔پی سی بی نے صرف پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔پاکستان اورنیپال کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پہلے 2 میچز میں وقار  یونس اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہو گی جبکہ وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے لیے پریمیئم کیٹگری میں شامل رمیز راجا اور سعید انور انکلوژرکے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے ہو گی۔