اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

alizeh shah new pic viral
کیپشن: alizeh shah
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز کے باعث اکثر مسائل کا شکار رہی ہیں، علیزے نے ان کی بار اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن کو مداح پسند کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ 

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیاشیئر کی، سفید رنگ کے روایتی لباس میں اداکارہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں، علیزے نے تصاویر کے کیپشن میں' آخری وقت تک' کا ایک مختصر سا جملہ بھی لکھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

علیزے شاہ ایک باصلاحیت نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے اداکاری کے جوہر دکھاتے مقبولیت حاصل کی، اپنی اداکاری اور گلوکاری کے علاوہ تانا بانا ڈرامہ کی سٹار نے مشہور فیشن برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی۔مختلف ڈیزائنر برانڈز کے ساتھ اپنے شوٹ کی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام کا استعمال کرتی نظر ۤآتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer