ویب ڈیسک : سر فراز احمد کے لیے ایک بڑی کامیابی ،انکی بائیو گرافی اب چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں تحریر کی گئی ہے جو طلبہ پڑھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بائیو کلاس 4 کی اردو کی کتاب میں شامل کر دیا گیاہے جو ان کے لیے ایک بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے ۔
واضح رہے کہ سرفراز کا شمار پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ وہ دو آئی سی سی ٹرافی جیت چکے ہیں اور اس کے علاوہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2006 اور چیمپئنز ٹرافی بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
سرفراز نے 2017 میں بطور کپتان پاکستان کے لیے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی اور کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ پاکستان نے 18 جون 2017 کو ایک مشہور خوش کن اور تاریخی فتح حاصل کی۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
سرفراز کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا کہ انکے لیے اس سے بڑی خوشی اور ٖفخر کی کیا بات ہو گی کہ انکے بچے اپنے والد کی کامیابی کے بارے میں اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ پڑھیں گے۔
Thrilled!
— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) August 11, 2022
Just by imagining when my kids would read about their father along with friends & teacher!
Can’t be more proud!
Alhamdulliah
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُۖ ????@SarfarazA_54 pic.twitter.com/70O1fqeeR4