ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف پروگرام، پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی

IMF letter
کیپشن: IMF letter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کیلئے اچھی خبر، عالمی مالیاتی فنڈ  ( آئی ایم ایف) سے اظہار آمادگی کا خط موصول، قرض ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ 

  وزارت خزانہ کے ذرائع کے  مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے اظہار آمادگی کا خط مل گیا، پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ اس لیٹر پر دستخط کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے، آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔