ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیاعمران اشرف نے اہلیہ کو طلاق دیدی؟

Imran Ashraf with his wife
کیپشن: Imran Ashraf with his wife
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف اور اُن اہلیہ کرن اشفاق کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے کے دوران اپنے کام سے اپنا نام بنایا ہے۔اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ کرن اشفاق نے اپنے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔