داسو حملہ را این ڈی ایس نے کرایا ، افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی: شاہ محمود قریشی

داسو حملہ را این ڈی ایس نے کرایا ، افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی: شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو حملہ را این ڈی ایس نے کرایا ۔ افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔
 رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے بتایا کہ حملے میں جو گاڑی استعمال ہوئی وہ پاکستان سمگل کی گئی۔’داسو حملہ ایک بلائنڈ کیس تھا تاہم اداروں کی تحقیقات کے باعث کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے 1400 کلومیٹر کے راستے میں 36 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی۔اس کی منصوبہ بندی اور دیگر تانے بانے افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ اور انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گٹھ جوڑ سے ملتے ہیں۔پاکستان میں چین کی جو سرمایہ کاری ہو رہی ہے وہ انہیں ہضم نہیں ہو رہی یا وہ اس سے خائف ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے عزائم جو بھی ہوں، وہ جو چاہتے تھے وہ حاصل نہ کر پائے۔ اس واقعے کے بعد پاکستان اور چین کی جانب سے ایک نئے عزم کا اظہار سامنے آیا کہ ہم نے مل کر اس بزدلانہ حرکت کا مقابلہ کرنا ہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد چین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم بھیجنا چاہتا ہے جسے ہم نے خوش آمدید کہا۔ان کے سوالات کے جواب دیے گئے اور ان کو جائے وقوعہ کا دورہ کرایا، اور تمام معلومات ان کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی پاکستان سمگل ہوئیں، وہاں سے ایک انگوٹھا، ایک انگلی اور جسم کے دوسرے حصے ملے جو خودکش حملہ آور کے ہی ہو سکتے ہیں، اسی طرح کچھ موبائلز بھی ملے۔