ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے کی موجودہ صورتحال پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

خطے کی موجودہ صورتحال پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں افغانیوں کی چانج پڑتال کی جائے گی،ڈی آئی جی اپریشنز کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں افغانیوں کی سیکروٹنی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ افغانیوں کی چیکنگ اور میپنگ کے لیے سی ٹی ڈی ، پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ، مشترکہ ٹیمیں افغانیوں کی جانچ پڑتال نادرہ کے ساتھ مل کر کریں گی اسی حوالے سے لاہور پولیس نے افغانیوں کی سیکورٹی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈی آئی جی ساجد کیانی کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز ندیم عباس کی سربراہی میں افغانیوں کی چیکنگ کی جائے گی اور افغانیوں کا ڈیٹا چیکنگ کے بعد نادرہ اور دیگر اداروں کو بھجوایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer