وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین نیب پر مقدمے کیلئے درخواست دائر

وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین نیب پر مقدمے کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان ،معاون خصوصی شہزاد اکبر ،چیئرمین نیب پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کری ۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمدگوندل کی عدالت میں مریم نواز پر قاتلانہ حملہ  کرانے کے الزام کی درخواست  وزیراعظم عمران خان ، معاون خصوصی شہزاد اکبر، چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور100 نامعلوم افرادکیخلاف  دائر کی گئی ہے۔


ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل کی عدالت میں فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی۔یہ درخواست مریم نواز کے شوہرکیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے دائر کی گئی ۔ عدالت میں فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے بتایاکہ مریم نوازکوسوچی سمجھی سازش کے تحت نیب بلایاگیا، جہاں پر پہلے سے سوسےزائد سادہ اورپولیس وردی میں اہلکارتعینات کیے گئے،تاکہ مریم نوازپرحملہ کروا کران کی جان کو نقصان پہنچایا جائے۔۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمدگوندل نے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد تھانہ چوہنگ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب نیب آفس پر حملہ میں درج مقدمے میں ضمانتیں کروا نے کے لیے مسلم لیگ نون کی لیگل ٹیم تشکیل دے دی گئی .اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ،،، ٹیم کے دیگر ممبران میں سید فرہاد علی شاہ، رانا ظفر نصیر بھٹہ اور دیگر سینئر وکلاء شامل ہیں ۔ رانا ظفر ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہلیگل ٹیم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے عدالتوں میں پیش ہوں گی۔ کیپٹن صفدر کی درخواست کی تھانے میں وصول نہ کیے جانے پر بزریعہ پاکستان پوسٹ درخواست تھانہ بھجوا دی گئی۔ درخواست تھانے وصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے اندراج مقدمہ کے لیے کہا جائے گا، مریم نواز سمیت جن رہنماؤں پر مقدمات درج ہوئے ہیں وہ عبوری ضمانتیں نہیں کروائیں گے-

  یاد رہے چوہنگ پولیس نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر کی درخواست پر مریم نواز شریف سمیت 187 رہنماؤں اور 300 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 422، 290،440،186،353،148 ،149، 16 ایم پی او شامل کی گئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer