ویب ڈیسک: اسلام آباد میں جس وقت ایران امریکا مذاکرات جاری تھے، اس وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھ رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کے ایک مقابلے میں شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دارالحکومت میں ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے طویل مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وینس نے بتایا کہ وہ 21 گھنٹے جاری رہنے والے ان مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔