علی ساہی: 61ویں نیشنل چیمپین شپ میں پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،آئی جی پنجاب نے پولیس ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم کو میڈل جیتنے پر شاباش دی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق 61ویں نیشنل چیمپین شپ میں پاکستان پولیس سپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے ۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، ایف آئی اےو دیگر ٹیموں نے حصہ لیا ،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس کی خواتین کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین ٹیم کو میڈل جیتنے پر شاباش دی ہے۔