عثمان خادم: سہولت بازاروں میں کم قیمت پر پھل، سبزیوں اورگوشت کی فروخت جاری ہے۔ قیمتیں مقرر سرکاری نرخ سے 5 سے 10 روپے مزید کم میں فروخت ہورہی ہیں۔
تفسیلات کے مطابق ادرک سرکاری نرخ 285 کی بجائے 280 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ سبز مرچ 103 ، کریلے 138،بینگن 53روپے اورلہسن 545 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
سہولت بازار میں برائلر گوشت 588روپے کلو میں بیچا جارہا ہے اور فارمی انڈے 239 کی بجائے 234 روپے درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے،امرود 160 ،گرما 110،کیلا215روپے اورسیب 420 روپے کی بجائے 415 روپے کلو فروخت میں ہورہا ہے۔