ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، جس سے عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 270 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 190.70 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ اس عرصے میں کم ترین سطح 190.73 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان ڈیزل کی درآمد پر فی بیرل 5.10 ڈالر پریمیم ادا کرتا ہے، جبکہ فی لیٹر 1.54 روپے حادثاتی اخراجات اور 15.68 روپے کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہوتی ہے۔
اسی دوران پیٹرول کی قیمت میں بھی عالمی سطح پر تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اس کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل کے قریب رہی۔
حکومت نے حال ہی میں ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی، جس میں اب نمایاں کمی کے بعد بڑا ریلیف سامنے آیا ہے۔