ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بڑا ریلیف، جنوبی کوریا میں نقد امداد کا اعلان

عوام کیلئے بڑا ریلیف، جنوبی کوریا میں نقد امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بڑھتی مہنگائی اور عالمی تیل بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیےجنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر عوامی ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا، جس کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو براہِ راست نقد امداد فراہم کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے تقریباً 26.2 کھرب وون (17.7 ارب ڈالر) کے اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی خصوصاً  امریکہ ایران سے جڑی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیکیج کو فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کی نچلی 70 فیصد آمدنی رکھنے والی آبادی، یعنی لگ بھگ 3 کروڑ 60 لاکھ افراد براہِ راست مستفید ہوں گے۔

صدرلی جے میونگ کے خصوصی پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو 1 لاکھ سے 6 لاکھ وون (400 ڈالر سے زائد) تک نقد رقم دی جائے گی تاکہ وہ روزمرہ اخراجات کا بوجھ کم کر سکیں۔

حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت گزشتہ ماہ کی قیمتیں آئندہ 6 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ نہ ہو۔

چونکہ جنوبی کوریا اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، اس لیے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہِ راست اس کی معیشت کو متاثر کرتا ہے۔

 حکام کے مطابق جاری کشیدگی،چین کی  سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، اسی خطرے کے پیش نظر یہ پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔