ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرجا گھروں میں عباداتی تقریبات، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

گرجا گھروں میں عباداتی تقریبات، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں جاری مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔

مزید برآں ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تعینات افسران اور جوانوں کو ہر وقت الرٹ رہنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد سرچ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں اور پرامن فضا برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔