ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

 اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، زیادتی کیس کے ملزم واجدعلی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے اینٹی ریپ ایکٹ پرعملدرآمد کے متعلق جواب طلب کررکھا ہے۔ تین رکنی بنچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کومعاونت کیلئے طلب کررکھا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ سمیت پولیس افسران بھی پیش ہوں گے، اس کیس میں آئی جی ڈاکٹرعثمان انور، ڈائریکٹر سائبر کرائم سمیت دیگر افسران پیش ہوچکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer