ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل ٹیسٹ، خود سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل ٹیسٹ، خود سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسمانی کے ساتھ ساتھ دماغی ٹیسٹ بھی اچھا رہا۔ سالانہ میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ اتوار کو ملے گی۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی دوسری مدت صدارت کا پہلا جسمانی معائنہ مکمل کروایا، جسے انہوں نے "کامیاب" قرار دیا،  معائنے کی رپورٹ اتوار کے روز جاری کی جائے گی۔

ٹرمپ، جو جون میں 79 سال کے ہو جائیں گے، نے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر، بیتیسڈا، میری لینڈ میں کئی گھنٹے ڈاکٹروں کی نگرانی میں گزارے۔ فاسٹ فوڈ کے شوقین ٹرمپ نے دورانِ انتخابی مہم میکڈونلڈز میں ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا ۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "یہ ایک طویل معائنہ تھا، ہر قسم کا ٹیسٹ کیا گیا۔ میرے خیال میں سب کچھ بہت اچھا رہا۔ رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک ذہنی صلاحیت (کگنیٹو) کا ٹیسٹ بھی دیا اور تمام جوابات درست دیے۔

امریکی صدر نے کہا ’’ مجموعی طور پر میری صحت بہت اچھی ہے، دل بھی درست، دماغ بھی تیز، اور روح بھی مضبوط ہے‘‘ میں نے سوچا بائیڈن سے کچھ مختلف انداز اپناؤں، اسی لیے ذہنی ٹیسٹ دیا اور تمام جوابات صحیح دیے۔"