یوم شہادت حضرت علیؓ،ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری

یوم شہادت حضرت علیؓ،ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوگا  جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا۔

اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہو ا۔

Ansa Awais

Content Writer