ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے 54 سینیئر سول ججز کو گریڈ 20 میں ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد54 سینئر سول ججز کی گریڈ 20 میں ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں محمد یوسف ہنجراء ،شمس حسنین خان ،ظفر احمد ،نورمحمد ،حسن اکمل قریشی،عابد زبیر،دلدار شاہ ،ثاقب فاروق ،راشد طفیل ریحان ،شاہد ندیم بٹ ، اختر عباس خان ،محمد شعیب عقیل ،طارق بشیر ،شہباز احمد ،شکیل احمد،سلمان طارق ،خلیل احمد ،مظہر حسین رامے ،فیاض حسین ،ماجد وقار ،شفقت سعید گوندل،غلام رسول چوہان ،شفقت شہباز راجہ ،محمد شہزاد انور،ظفر اقبال چوہدری ،ظفر مہدی ، شاہد محمود ،عبدالغفار ،مس عابدہ رفیق ،قمر عباس،عمران صفدر ،خرم شہزاد ،عباس رسول وڑائچ ،شفقت علی ،مدثر حسین ،ندیم یوسف ،افضال احمد ثاقب، عمر رشید ،محمد اکرم نواب ،عابد علی ،محمد قذافی بن زیر، قاسم علی بھٹی ،عمران نذیر چوہدری ، تنویر احمد ،خرم شہزاد ،محمد اعظم ،سلیم اقبال ،عامر نذیر اعوان ،رانا فاروق وکیل ،محمد اشرف ،محمد حیات ،کامران احمد ریحان ،مس صائمہ قریشی اور فیصل رشید شامل ہیں۔