ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی حالات مستحکم،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

سیاسی حالات مستحکم،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: Doller Price
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ڈالر کی قیمت مسلسل کمی کی جانب رواں دواں ہے ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی 182.93 سے کم ہوکر 182.80 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقراررہا، 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے 46267 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد ریکارڈکمی ہوئی ہے۔خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد خام تیل 100.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود ہے۔