ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کررہے ہیں اور کوئی وبا بھی نہیں ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آکر عدالتوں کے فیصلوں اور سزاؤں کا سامنا کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئےہیں۔